ڈرگ کورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی 2 دوا ساز کمپنیوں کے مالکان کی گرفتاری کا حکم
غیر ملکی اورممنوع ادویہ فروخت کرنے میں ملوث ڈینسو ہال مارکیٹ کے 2 دکانداروں پر فرد جرم عائد کردی گئی
ڈرگ کورٹ کے چیئرمین ساتھی محمد اسحاق ، ممبران ڈاکٹر نگہت قادری اور ڈاکٹر غلام رسول ہالیپوٹو نے کراچی کی2 مقامی ادویہ ساز کمپنیوں کے مالکان جہانزیب ، اے ایس واجد پروڈکشن کے انچارج فرخ اقبال کے خلاف ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی اور لائسنسں کی میعاد ختم ہونے کے باوجود دوائیں بنانے کے الزام میں ڈرگ انسپکٹر عبدالرحیم کی جانب سے درج رپورٹ پر مقدمات سماعت کیلیے منظور کرلی۔
مالکان اور انتظامیہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور 5مارچ کو عدالت میں پیش کرنے حکم دیا ہے،دریں اثنا اسی عدالت نے غیر ملکی اور ممنوع دوائیں فروخت اور بھاری مقدار میں رکھنے کے الزام میں ملوث ڈینسو ہال مارکیٹ میں واقع نعمان ہربل اور اریب کے مالکان عمران اور محمد فیصل پر فرد جرم عائد کردی ، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا۔
استغاثہ کے مطابق ستمبر 2010 کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی غلام فاروق شیخ کی سربراہی میں ایف آئی آے اور ڈرگ کورٹ کے افسران نے گوداموں میں چھاپہ مارا تھا اور بھاری مقدار میں غیر ملکی ممنوع دوائیں برآمد کی تھیں ، واضح رہے کہ وفاقی وزارت انصاف نے چیئرمین ڈرگ کورٹ ساتھی محمد اسحاق کو صوبہ بلوچستان کی تجارتی عدالت کا مستقل اور اضافی چارج دیدیا ہے، بلوچستان تجارتی عدالت نے زیر سماعت درجنوں مقدمات کی سماعت کا آغاز کردیا ہے۔