’ریڈ نوٹس‘ نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی

’ریڈ نوٹس‘ سے قبل یہ اعزاز فلم ’برڈ باکس‘ کو حاصل تھا جسے مجموعی طور پر 28 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا


ویب ڈیسک December 01, 2021
’ریڈ نوٹس‘ سے قبل یہ اعزاز فلم ’برڈ باکس‘ کو حاصل تھا جسے مجموعی طور پر 28 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا - فوٹو:انٹرنیٹ

ISLAMABAD: سی این این کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'ریڈ نوٹس' دنیا بھر میں نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار پائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈوین جانسن، ریان رینلڈز اور گیل گیڈوٹ کی اداکاری میں بننے والی اس ایکشن فلم کو دنیا بھر میں 32 کروڑ 80 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز فلم 'برڈ باکس' کو حاصل تھا جسے دنیا بھر میں 28 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔

پچھلے ہفتے نیٹ فلکس نے اعلان کیا تھا کہ ریڈ نوٹس نے اپنے افتتاحی دن پر ہی سب سے زبردست آغاز کیا۔ ریڈ نوٹس کے سامعین کا اسکور 92 فیصد ہے۔

امریکی اداکار ڈوین جانسن نے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'ریڈ نوٹس اب نیٹ فلکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ہے جو اسے باضابطہ طور پر اسٹریمنگ میں نمبر 1 'آل ٹائم مووی' بناتی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by therock (@therock)




اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ کہتی ہیں کہ میں آپ لوگوں کو بتا نہیں سکتی کہ میں کتنی خوش ہوں اور کس قدر اچھا محسوس کر رہی ہوں، آپ لوگوں نے ہماری فلم کو نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی فلم بنا دیا، آپ کی محبت کا مطلب پوری دنیا ہے اور اس محبت کی ہمیشہ قدر کی جائے گی۔







 



 



 



View this post on Instagram


 


 

A post shared by Gal Gadot (@gal_gadot)


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں