سوئی سدرن کی اوگرا میں گیس کی قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست

سوئی سدرن نے 58 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے


ویب ڈیسک December 01, 2021
سوئی سدرن نے 58 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے - فوٹو:فائل

سوئی سدرن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں گیس کی قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔

اوگرا نوٹس کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 58 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے مانگا گیا ہے، درخواست رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کے لیے دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 18 ارب 39 کروڑ روپے ہے، گیس کی اوسط قیمت 838 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے، گیس کی موجودہ اوسط قیمت 779 روپے 88 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

سوئی سدرن کی درخواست پر سماعت 6 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |