لوٹ مار میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 2 نوجونوں کو گولیاں مار دیں

ڈکیت لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہوگئے


Staff Reporter December 02, 2021
لیاری کھڈامارکیٹ کے قریب منگل اوربدھ کی درمیانی شب ڈاکوئوںکی فائرنگ سے22سالہ حذیفہ ولد حسن زخمی ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

لاہور: لیاری کھڈا مارکیٹ اور نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے والے 2 نوجوانوں کو گولیاں مارکر زخمی کردیا۔

نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے فور میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈاکوئوں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوان نادر ولد نسیم کو زخمی کردیا، مضروب کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، اسپتال میں زخمی نے پولیس کو بتایا کہ مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر اس سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 22 سالہ حذیفہ ولد حسن زخمی ہوگیا ، زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر کے این رتھ فائو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔