افغانستان گندم بھجوانے کے لیے بھارتی افغان ٹرکوں کا مطالبہ مسترد

پاکستان کے جذبہ خیر سگالی پر بھارتی پروپیگنڈاجاری ہے،وہ اپنے ٹرکوں میں اپنے ڈرائیوروں کے ساتھ گندم بھجوانے پر بضد ہے۔


خالد محمود December 02, 2021
پاکستان کے جذبہ خیر سگالی پر بھارتی پروپیگنڈاجاری ہے،وہ اپنے ٹرکوں میں اپنے ڈرائیوروں کے ساتھ گندم بھجوانے پر بضد ہے۔ (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: پاکستان نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ افغانستان کے لیے گندم پاکستانی راستے سے بھیجنے کا 30روز میں بندوبست کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وہ پاکستان کی مخلصانہ پیشکش سیاست کی نذر نہ کرے۔ پاکستان نے عالمی ادارہ خوراک کے تعاون کی بھی پیشکش کی ہے،جس نے گندم کی ترسیل و تقسیم پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ بھارت ڈبلیوایف پی کے ٹرکوں کے ذریعے گندم وہاں لیجا سکتا ہے۔پاکستانی پیشکش پر بھارت نے تاحال عالمی ادارہ خوراک سے رابطہ نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستان بھارتی ٹرکوں کو اپنی سرزمین پر داخلے کی اجازت نہیں دے سکتا۔پاکستان نے افغان ٹرکوں کے استعمال کا بھارتی مطالبہ بھی مسترد کر دیا جبکہ ایف بی آر اور کسٹمز نے افغان استعداد کو ناکافی قراردے دیا ہے۔

واضح رہے پاکستان کے جذبہ خیر سگالی پر بھارتی پروپیگنڈاجاری ہے،وہ اپنے ٹرکوں میں اپنے ڈرائیوروں کے ساتھ گندم بھجوانے پر بضد ہے۔ اس نے موقف اختیار کیا ہے بھارتی ٹرک اور عملے پر حملے ہوئَے تو ذمہ دار پاکستان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں