نومبر 2021 میں برآمدات 290 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر

مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں مجموعی برآمدات 12.37 ارب ڈالر رہیں۔

برآمدات 9.7ارب،درآمدات 23.5ارب ڈالر،زرمبادلہ ذخائر22 ارب 98 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے،ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری (فوٹو : فائل)

نومبر 2021ء میں ملکی برآمدات بلند ترین سطح پر رہیں جب کہ ساتھ ہی ساتھ درآمدات میں بھی یہی رجحان دیکھا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کے ٹویٹ کے مطابق نومبر میں برآمدات 2.90 ارب ڈالر رہیں جو کسی ایک ماہ میں ہونے والی اب تک سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔ نومبر 2020ء میں برآمدات کا حجم 2.174 ارب ڈالر رہا تھا۔

مشیرتجارت کے مطابق نومبر کے لیے برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالر مقرر کیا گیا تھا۔ مالی سال 2021-22 کے ابتدائی 5ماہ( جولائی تا نومبر) میں مجموعی برآمدات 12.37 ارب ڈالر رہیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 27 فیصد زیادہ ہے۔


عارف حبیب کموڈیٹیز کے سی ای او احسان محنتی نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ایک اچھی علامت ہے اس سے روزگار، جی ڈی پی اور فارن ایکسچینج میں اضافہ ہوتا ہے۔

اقتصادی تجزیہ کار سمیع اﷲ طارق نے کہا کہ اس مدت میں درآمدات 7 ارب ڈالر اور تجارتی خسارہ 4 ارب ڈالر رہے گا۔

عارب حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے کہا کہ تجارتی خسارے کے پیش نظر اور ترسیلاتِ زر کو ڈھائی ارب ڈالر تصور کرتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.4 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہے گا۔
Load Next Story