طالبان سے سرحدی جھڑپ غلط فہمی کا نتیجہ تھیایران

ایران، افغان سرحدی جھڑپ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔


ویب ڈیسک December 02, 2021
طالبان حکومت کے نائب ترجمان نے ایران سے سرحدی جھڑپ کی تصدیق کی :فوٹو:فائل

کراچی: ایران نے کہا ہے کہ طالبان اورایران کی فورسزمیں سرحدی جھڑپ غلط فہمی نتیجے میں ہوئی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کی نقل وحرکت سے غلط فہمی ہوئی اورسرحد پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اب سرحد پرمعمول کے مطابق ہیں۔

ایران اورافغانستان کی سرحد پرگزشتہ روز جھڑپ ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے ایرانی شہریوں کی جانب سے مبینہ طورپرسرحد پارکرکے افغان علاقے میں آنے پرفائرنگ کی جوابی کارروائی میں ایرانی فورسزنے شیلنگ کی۔سرحدی جھڑپ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

طالبان حکومت کے نائب ترجمان نے نمروزکے سرحدی علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کی تھی تاہم تفصیلات نہیں بتائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں