حکومت ملک میں موبائل فون سازی کی کوششیں کرےپی ٹی اے
سیل فون بنانے والی عالمی کمپنیوں کوملک میں پلانٹ لگانے کی دعوت دی جائے
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ بین الاقوامی سیل فون بنانے والی کمپنیوں کو ملک میں پلانٹ لگانے کی دعوت دی جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کم وبیش سالانہ 1 ارب ڈالر کے قریب زرمبادلہ موبائل فونز کی درآمد پر خرچ کیا جاتا ہے۔ پی ٹی اے نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ بین الاقوامی سیل فون بنانے والی کمپنیوں کو ملک میں پلانٹ لگانے کی دعوت دی جائے۔ پی ٹی اے کے مطابق حکومت پاکستان نے کچھ عرصہ پہلے سیل فونز کی درآمد پر فی موبائل ایک ہزار روپے ڈیوٹی عائد کی تھی لیکن اس کے نتیجے میں فونز کی اسمگلنگ بڑھ گئی۔
پی ٹی اے نے تجویز دی ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر پر اسمارٹ فونز کی درآمد کا بوجھ کم کرنے کے لیے بین الاقوامی سیلولر کمپنیوں کو صنعتیں لگانے کی دعوت دی جائے تاکہ نہ صرف سرمایہ کاری بڑھے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جا سکیں۔