ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں

اداکارہ ماہرہ خان نے تمام لوگوں سے اپنی نانی کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی


ویب ڈیسک December 02, 2021
ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کے نانا کا انتقال 32 برس قبل ہوا تھا فوٹوسوشل میڈیا

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی نانی کی چند خوبصورت اور یادگار تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ ان کی نانی رضیہ خانم جمعرات کی سہ پہر ہم سب کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر اپنی ابدی آرام گاہ کی طرف لوٹ گئیں۔



ماہرہ خان نے اپنی نانی کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نانی ایک عظیم کہانی کار، خوبصورت ساڑھی پہننے والی، انتہائی خودمختار، فخر کی حامل خاتون، ایک پیار کرنے والی ماں، ایک اظہار خیال کرنے والی انسان اور سب سے بڑھ کر وہ محبت پر یقین کرنے والی خاتون تھیں۔ جو بھی ان سے ملا وہ اپنے ارد گرد خاص محسوس کرتا تھا۔



ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کے نانا کا انتقال 32 برس قبل ہوا تھا اور ان کی نانی کی پسندیدہ کہانی ہمیشہ ان کے نانا سے متعلق ہوتی تھی۔



اداکارہ ماہرہ خان نے تمام لوگوں سے اپنی نانی کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کرتے ہوئے کہا بے شک ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں