آسٹریلیا میں قرنطینہ سینٹرسے فرارہونے والے3افراد گرفتار
قرنطینہ سینٹر سے فرار ہونے والے تینوں افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
ANKARA:
آسٹریلیا میں قرنطینہ سینٹرسے فرارہونے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈارون کے علاقے میں واقع آسٹریلیا کے مرکزی قرنطینہ سینٹرسے 3افراد آدھی رات کو فرارہوگئے۔ تینوں افراد کا ایک روز قبل کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
قرنطینہ سینٹربیرون ملک سے واپس آنے والے افراد کے قرنطینہ کے لئے بنایا گیا ہے جس میں 2000افراد کے قرنطینہ کرنے کی گنجائش ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں افراد سینٹرکی باڑھ پھلانگ کرفرارہوئے تھے۔ تینوں افراد کوسرچ آپریشن کے بعد تلاش کرلیا گیا۔
آسٹریلیا نے اومی کرون ویرینٹ سامنے آنے کے بعد9افریقی ممالک کے لئے سفری پابندیاں سخت کردی ہیں۔