بدبخت بیٹے نے ماں اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جاں بحق خواتین کی شناخت ملزم کی والدہ رضیہ بی بی اور بہن ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس


December 02, 2021
آصف نامی نوجوان کا گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، پولیس۔ فوٹو:فائل

کراچی: سفاکیت اور بدبخت بیٹے نے معمولی رنجش پر ماں اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں سفاکیت اور بدبخت بیٹے نے ماں اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے چک نمبر 22 گ ب میں آصف نامی نوجوان کا گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، اور آج بھی اس نے گھر والوں سے تلخ کلامی کی اور معمولی رنجش پر طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ملزم کی والدہ رضیہ بی بی اور بہن ثمینہ جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم جائے وقوعہ سے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، جلد ہی ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں