ایف آئی اے نے 7 کروڑ کے بینک فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا

ملزم نے بینک میں نجی کمپنی کے نام پر جعلی اکاؤنٹ اوپن کروایا اور رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروالی، ایف آئی اے


ویب ڈیسک December 02, 2021
ملزم نے بینک میں نجی کمپنی کے نام پر جعلی اکاؤنٹ اوپن کروایا اور رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروالی، ایف آئی اے (فوٹو: فائل)

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ٹیم نے خیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں چھاپہ مار کر 7 کروڑ کے بینک فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم شاہجہان نے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بینک آف پنجاب میں نجی کمپنی کے نام پر جعلی اور بوگس اکاؤنٹ اوپن کروایا، اور7 کروڑ کا بینک فراڈ کرتے ہوئے رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروالی، جس کا مقدمہ درج تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم جس میں خواتین آفیسرز و ٹیکنکل ماہرہن بھی شامل تھے نے ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلجنس کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی ملزم شاہجہاں کو نوشہرہ سے گرفتار کرلیا، ملزم کو اسلام آباد منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |