پرووائیڈنٹ فنڈکا 70 فیصد لسٹڈ سیکیورٹیزمیں لگایاجاسکے گا

ایس ای سی پی نے ایمپلائز پرووائیڈنٹ فنڈ رولز 2014 کا مسودہ جاری کر دیا۔


Irshad Ansari February 09, 2014
متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اس مسودے پر 14 دن کے اندر اندر آرا دینا ہوں گی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایس ای سی پی نے ملازمین کے پرووائیڈنٹ فنڈ سے لسٹڈ سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کیلیے حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جس کیلیے ایمپلائز پرووائیڈنٹ فنڈ (انویسٹمنٹ ان لسٹڈ سیکیورٹیز) رولز 2014 کا مسودہ جاری کر دیاگیا۔مسودے کے مطابق پرووائیڈنٹ فنڈ کا 70 فیصد لسٹڈ سیکیورٹیز میں انویسٹ کیا جاسکے گا۔



ایس ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ ایمپلائز پرووائیڈنٹ فنڈ رولز 2014 کا مسودہ عوامی آرا کیلیے جاری کیا گیا ہے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اس مسودے پر 14 دن کے اندر اندر آرا دینا ہوں گی جس کے بعد ان رولز کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گااوراس کے نفاذ کے بعد ایمپلائز پرووائیڈنٹ فنڈ رولز 1996 منسوخ ہو جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں