کورونا کے باوجود 3 سال میں 11 لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہے فواد چوہدری

اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے 20 لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے، وزیراطلاعات

اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے 20 لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے، وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود تین سال میں 11 لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود تین سال میں 11 لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہے، اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے 20 لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے، ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں تفصیلات بھی شیئر کی ہیں جن میں واضح ہے کہ کتنی تعداد میں پاکستانی کن کن ممالک میں گئے ہیں۔




اس سے قبل ٹویٹ میں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکش کمیشن کا ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ انتہائی احسن ہے، پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کے لئے مقدم ہیں، انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردارانتہائی اہم ہے، اور حکومت ان معاملات پر الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
Load Next Story