ایشین ٹیم اسکواش چیمپئین شپ جاپان نے پاکستان کو 12 سے شکست دے دی

جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔


ویب ڈیسک December 02, 2021
پاکستان کوعالمی اسکواش مقابلے میں پہلی بار جاپان سے شکست ہوئی:فوٹو:فائل

SHEFFIELD: ایشین ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں جاپان نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں جاری ایشین ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں جاپان نے پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا۔ جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہرہوگیا۔

جاپان نے پہلی بار کسی عالمی اسکواش مقابلے میں پاکستان کو شکست دی ہے۔پاکستان کو گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اب5 ویں سے 8ویں پوزیشن کے لئے مقابلہ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں