بھارت بغاوت کے الزام میں معروف کارٹونسٹ گرفتار

پریس کونسل آف انڈیا اورانڈیا اگینسٹ کرپشن کاگرفتاری کیخلاف شدید احتجاج


September 11, 2012
پریس کونسل آف انڈیا اورانڈیا اگینسٹ کرپشن کاگرفتاری کیخلاف شدید احتجاج۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: بھارت میں بغاوت کے الزام میں ایک معروف کارٹونسٹ اسیم تریویدی کی گرفتاری پر سخت ناراضی کا اظہار کیاگیا ہے۔

کان پور سے تعلق رکھنے والے اسیم تریویدی کو ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ان پر ملک سے بغاوت کرنے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔گرفتاری کے بعد انہیں ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس کے مطالبے پر انھیں عدالت نے 16ستمبر تک پولیس کی تحویل میں بھی دے دیا۔ان پر الزام ہے کہ انھوں نے بھارتی آئین کے ہتک آمیز کارٹون بنائے اور اپنی ویب سائٹس پر ملک سے بغاوت جیسا مواد شائع کیا ۔

ان پر بھارتی پرچم کی توہین کرنے اور قومی نشان کی بے عزتی کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین جسٹس کٹجو نے ان کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسیم کا دفاع کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے کارٹونسٹ نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ پولیس نے سیاسی رہنمائوں کی ایما پر اسیم کے خلاف کارروائی کی ہے جو پوری طرح غیر قانونی ہے۔''انڈیا اگینسٹ کرپشن'' نے پولیس ایکشن پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ وہ اسیم کے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |