ملک بھر میں رواں ماہ سے بارشوں کی پیش گوئی

ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے کم جبکہ وسطی حصوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں


ویب ڈیسک December 02, 2021
ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے کم جبکہ وسطی حصوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں (فوٹو : فائل)

لاہور: محکمہ موسمیات نے دسمبر سے فروری کے دوران ملک بھر میں معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ تین ماہ کے دوران معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے قدرے کم جبکہ وسطی حصوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں۔ اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے دوران خشک موسم کا ملک کے ایئر کوالٹی انڈکس پر برا اثر پڑنے کا امکان ہے۔ اس سیزن کے دوران خشک موسم کے باعث درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں فوگ کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔