لیبیا کی عدالت نے قذافی کے بیٹے کو صدارتی انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی

گزشتہ ماہ نااہلی کیخلاف درخواست دائر کرنے کے دوران مسلح افراد نے عدالت پر حملہ کردیا تھا

گزشتہ ماہ نااہلی کیخلاف درخواست دائر کرنے کے دوران مسلح افراد نے عدالت پر حملہ کردیا تھا - فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
لیبیا کی عدالت نے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

العربیہ کے مطابق جمعرات کے روز جنوبی لیبیا کی ایک مقامی عدالت نے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار کے طور پر بحال کر دیا ہے۔


سیف الاسلام قذافی نے گزشتہ ماہ انتخابی کمیشن کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف عدالت میں پہلے ہی دن اپیل دائر کردی تھی۔

کمیشن نے انتخابی قوانین کے حوالے سے کہا تھا کہ انتخابات لڑنے کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار کسی توہین کےت جرم میں سزا یافتہ نہ ہوں اور ان کا پچھلا ریکارڈ جرائم پر مبنی نہ ہو۔
Load Next Story