مسلح شخص کی موجودگی پر پولیس نے یواین ہیڈ کوارٹر کو گھیرے میں لے لیا

ایک نامعلوم شخص نے ہیڈکوارٹر کے قریب پہنچ کر خود کو جان سے مارنے کی دھمکی دی


ویب ڈیسک December 02, 2021
ایک نامعلوم شخص نے ہیڈکوارٹر کے قریب پہنچ کر خود کو جان سے مارنے کی دھمکی دی

PESHAWAR: مسلح شخص کی موجودگی پر پولیس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو گھیرے میں لے لیا۔

خبررساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں پولیس کی جانب سے ایک مسلح شخص کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دیکھا گیا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر یو این ہیڈکوارٹر کو گھیرے میں لے لیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو بند کردیا گیا ہے اور باہر پولیس گشت کررہی ہے جب کہ پولیس نے ایک شخص کو بھی گھیرے میں لے رکھا ہے جس کے ہاتھ میں گن نما کوئی چیز دکھائی دے رہی ہے۔



اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے ہیڈکوارٹر کے انٹری گیٹ کے قریب پہنچ کر خود کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جس کے فوراً بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تمام گیٹ بند کردیے تاہم ہیڈ کوارٹر کے اندر ہونے والی میٹنگ پر کوئی اثر نہیں پڑا اور وہ بغیر کسی مداخلت کے چلتی رہیں۔

نیویارک پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں امریکی شہریوں کو 42 اسٹریٹ اور فرسٹ وینیو کی جانب سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں