پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے ہوگا

پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کے لئے بھرپورٹریننگ کی۔


Sports Reporter December 03, 2021
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کوشکست دی تھی:فوٹو:پی سی بی

RAWALPINDI: پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقراررکھنے کے لئے پرعزم پاکستانی اسکواڈ نے میرپورڈھاکا میں پریکٹس کی۔ آپشنل ٹریننگ سیشن میں پانچ کرکٹرز نے حصہ لیا تاہم فیلڈنگ، بولنگ اوربیٹنگ کے پریکٹس سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے بھرپورشرکت کی۔

پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے چٹگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کوشکست دی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں