12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

35 سالہ شخص نے بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، پولیس


ویب ڈیسک December 03, 2021
ملزم کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور قریبی ہوٹل میں ویٹر تھا، پولیس۔ فوٹو:ایکسپریس

RAWALPINDI: پولیس نے 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے کھٹار ڈڈیال سے 25 روز قبل غائب ہونے والی 12 سالہ بچی کی لاش مل گئی ہے، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق 12 سالہ بچی کنول چھٹی جماعت کی طالبہ تھی اور 25 روز قبل شام کے وقت گھر سے نکلی لیکن واپس نہیں آئی، اس کے اغوا کا مقدمہ تھانے میں درج تھا۔

پولیس حکام کے مطابق لاپتہ ہونے والی 12 سالہ معصوم کنول مطلوب کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی، جسے ہوٹل پر کام کرنے والے ویٹر نے زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا، 35 سالہ ملزم نے بچی کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، اپنے بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس کا تعلق فیصل آباد سے ہے، اور روزگار کے سلسلہ میں کافی عرصہ سے ڈڈیال میں اپنے بھائی کے ساتھ مقیم تھا، اور اس کا بھائی ٹھیکدار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں