انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں وزیراعلی کے پی سے جواب طلب

وزیراعلی اور صوبائی وزراء کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے، درخواست گزار


ویب ڈیسک December 03, 2021
وزیراعلی اور صوبائی وزراء کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے، درخواست گزار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلی خیبر پختون خوا سے جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں وزیراعلی کے پی محمود خان اور صوبائی وزراء کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کے پی میں 19 دسمبر کو الیکشن ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، درخواست ہے کہ وزیراعلی اور صوبائی وزراء کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے۔

صوبائی وزراء کے وکیل نے کہا کہ کامران بنگش اور شوکت یوسفزئی کو نوٹس جاری کیا گیا، حالانکہ شوکت یوسفزئی تو جلسے میں شریک ہی نہیں تھے، وزیراعلی سمیت کسی وزیر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔

کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی ہدایات تو سب کو پہلے ہی جاری ہو چکیں، سیاسی جماعتوں نے ضابطہ اخلاق بنایا ہے تو اس پر عمل بھی کریں۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعلی کے پی محمود خان سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں