روس پاکستان کوڈیموں کی تعمیرمیںمدددیگا تعاون کا معاہدہ
دونوں ممالک کے بین الحکومتی کمیشن کااجلاس، مختلف شعبوں میں تعاون پراتفاق
پاکستان اورروس نے توانائی،مواصلات ،زراعت اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پردستخط کردیے۔
روس پاکستان کو بھاشااورمنڈاڈیموں کی تعمیر میںمدددیگا ،دونوں ممالک سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مل کرکام کرینگے ۔ پیرکوپاک روس بین الحکومتی کمیشن کااجلاس یہاں وزارت خارجہ میں ہوا ، اجلاس کی صدارت وزیر مملکت برائے امور خارجہ نوابزادہ ملک عماد احمد خان اور روس کے وزیر کھیل ویٹلے ایل مٹکوف نے کی، اجلاس کے اختتام پرجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے توانائی، مواصلات ،زراعت اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پردستخط کیے ، دونوں ممالک نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے بھی ملکرکام کرنے پراتفاق کیاہے، روس بھاشا اورمنڈاڈیموں کی تعمیرمیں تعاون کریگا جبکہ کاساایک ہزار اور ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبوں میں بھی دلچسپی ظاہرکی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکو ں کے وزارتی کمیشن کااگلااجلاس اگلے سال ماسکو میں ہوگا۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس میں شرکت کرنے والا روسی وفد 30 ممبران پر مشتمل تھا۔دریں اثنا روسی وزیر کھیل ویٹلے ایل مٹکوف نے صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر صدر نے کہا کہ عالمی اور علاقائی معاملات میں روس کے کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں روس ایک ابھرتی ہوئی عالمی طاقت ہے۔