سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک وزیراعظم کیخلاف تنقیدی ٹوئٹ

ہیک شدہ اکاؤنٹ سے مہنگائی اور تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا گیا تھا.

وزارت خارجہ معاملے کی تحقیقات کررہی ہے،ڈاکٹرارسلان:فوٹو:فائل

MUZAFFARABAD:
ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخارکا کہنا ہے کہ سربیا میں پاکستانی ایمبیسی کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگئے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر،فیس بک اورانسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگئے ہیں اوران اکاؤنٹ سے پوسٹ کئے گئے بیانات کا سربیا میں پاکستانی سفارتخانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔




سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کئےگئے ٹوئٹ میں 3ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پراحتجاج کیا گیا تھا۔

ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ مہنگائی سارے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان آپ کیا توقع رکھتے ہیں کہ ہم سرکاری حکام خاموش رہیں گے اور تین مہینے کی تنخواہ نہ ملنے کے باوجود کام کرتے رہیں گے۔ فیسوں کی عدم ادائیگی پرہمارے بچے اسکولوں سے نکالے جارہے ہیں۔ کیا یہ ہے نیا پاکستان؟

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے سے ٹوئٹس سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کے ڈیجیٹل میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹرارسلان خالد کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔ وزرات خارجہ اس بارے میں انکوائری کررہی ہے۔

Load Next Story