سارہ علی خان نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی

فلم میں سارہ علی خان ایک چلبلی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں


ویب ڈیسک December 03, 2021
بتایا میری ماں بہت آزاد خیال خاتون ہیں ، سارہ علی خان فوٹوفائل

NEWS DELHI: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی۔

حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ علی خان نے اپنی آنے والی فلم ''اترنگی رے'' اور شادی کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔

فلم میں سارہ علی خان ایک چلبلی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کئی بار گھر سے بھاگ جاتی ہے لیکن ہر بار پکڑی جاتی ہے۔ انٹرویو کے دوران سارہ سے فلم میں ان کے کردار اور حقیقی زندگی میں مماثلت کے بارے میں پوچھا گیا تو سارہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کوئی بھی کام اپنی والدہ امریتا سنگھ سے پوچھے بغیر نہیں کرتی۔

یہاں تک کہ میں اپنی والدہ سے مشورہ کیے بغیر کہ مجھےکیا پہننا ہے کیا نہیں کسی انٹرویو میں بھی نہیں جاسکتی۔ میری اوقات نہیں ہے ممی سے دور بھاگنے کی۔ کہیں بھی بھاگ جاؤں گھر تو وہیں جانا ہے روز۔



جب سارہ سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی انہیں گھر سے بھاگنے کی خواہش ہوئی؟ تو اس سوال کے جواب میں سارہ نے کہا نہیں کبھی نہیں، بلکہ میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو ہمارے ساتھ گھر آکر میری ماں کے ساتھ رہ سکے میں اپنی ماں کو کبھی نہیں چھوڑوں گی۔

سارہ خان نے اپنی والدہ امریتا سنگھ کے بارے میں بتایا میری ماں بہت آزاد خیال خاتون ہیں اور میری روز مرہ کی زندگی کا انحصار ان پر ہی ہے لہذا میں کبھی گھر سے نہیں بھاگوں گی۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان، اکشے کمار اور اداکار دھنوش کی فلم ''اترنگی رے'' رواں ماہ کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی اور ہوٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں