اومیکرون ویریئنٹ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات، ایران و عراق سے آنے والے مسافروں کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور


ویب ڈیسک December 03, 2021
دبئی، شارجہ، ابوظہبی، سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے. فوٹو : فائل

RAWALPINDI: تمام ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا کی نئی لہر ایمکرون کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر کے ایئر پورٹس پربیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور متحدہ عرب امارات، ایران و عراق سے آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی، شارجہ، ابوظہبی، سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کے ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے، این سی او سی کی منظوری کے بعد ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ختم کردیئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں