موٹروے ایم 2 پر7 دسمبر سے بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کا داخلہ بند

بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے کو 2ہزار روپے جرمانہ کیا جائے،لاہورہائیکورٹ

بغیر بیلنس کے ایم ٹیگ والی گاڑیاں بھی موٹر وے پرسفرنہیں کرسکیں گی:فوٹو::فائل

لاہور:
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کیلئے موٹروے ایم ٹو پر 7 دسمبر سے بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ پر قابو پانے کیلئے 7دسمبر سے موٹر وے ایم ٹو پر بغیر ایم ٹیگ کے گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ جن ایم ٹیگ گاڑیوں میں بیلنس نہیں انہیں بھی داخل نہ ہونے دیا جائے۔ شہر میں ایم ٹیگ کے بوتھ بڑھائے جائیں۔7 دسمبر کے بعد موٹر پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں چلیں گی۔

لاہورہائیکورٹ نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلہ میں حکم دیا کہ لاہور میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے کو 2ہزار روپے جرمانہ کیا جائے۔


عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی پر جرمانہ بڑھانے کے زبردست نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

عبوری حکم کے مطابق سی ٹی او لاہور نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لاہور شہر میں ون وے کی خلاف ورزی پر 2000 روپے جرمانہ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ ایل ڈی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ایل ڈی اے رپورٹ کے مطابق اسموگ کے تدارک کے لیے روزانہ کی بنیاد میٹنگ کی جارہی ہے۔

عدالتی حکم پر ٹیپا کی جانب سے بھی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔ میونسپل کارپوریشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

 
Load Next Story