پی ٹی آئی جلسے میں عمران خان کے خلاف نعرہ لگانے والے شہری پر تشدد
تحریک انصاف کے کارکنان نے واقعے کی ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندوں سے موبائل فونز بھی چھین لیے
تحریک انصاف کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران اپنے قائد عمران خان کے خلاف نعرے لگانے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔
اسد عمر کے جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک نامعلوم شخص پر تشدد کیا۔ راول پنڈی میں گولڑہ موڑ پر تحریک انصاف کے جلسے میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان نے شہری کو مارنا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگائے تھے۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے واقعے کی ویڈیو بنانے والے میڈیا نمائندوں سے موبائل فونز بھی چھین لیے۔ اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو نوجوان کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ نامعلوم شخص کو ایم پی اے عمر تنویر بٹ کی گاڑی میں بٹھا کر جلسہ گاہ سے لے گئے۔