بڑھتی ہوئی درآمدات کے سبب ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی (فوٹو : فائل)

کراچی:
مہنگائی اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث ڈالر کی اڑان جمعہ کو بھی نہ تھم سکی جس سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔


بڑھتی ہوئی طلب برقرار رہنے کے سبب ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ دوبارہ 179 روپے سے تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 34 پیسے کے اضافے سے176.7 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.50 روپے کے اضافے سے 179.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
Load Next Story