امارات اور فرانس کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ
متحدہ عرب امارات نے فرانسیسی ساختہ 80 رافیل لڑاکا طیاروں کی خرید کیلئے معاہدے پر دستخط کیے
PESHAWAR:
فرانسیسی ایوان صدر نے بیان جاری کیا جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ یو اے ای جو کہ فرانسیسی دفاعی صنعت کے سب سے بڑے صارفین میں سے ایک ہے، نے 12 کاراکال ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر خریدنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا نتیجہ ہے جو خودمختاری اور سلامتی کے لیے مشترکہ کام کرنے کی صلاحیت کو تقویت دیتا ہے۔
فرانسیسی حکام نے کہا کہ جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کا معاہدہ تقریباً 17 بلین یورو کا ہے۔ فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے ایک ٹویٹ میں اس معاہدے کو 'تاریخی' قرار دیا اور کہا کہ یہ علاقائی استحکام میں براہ راست کردار ادا کرے گا۔
متحدہ عرب امارات نے فرانسیسی ساختہ 80 رافیل لڑاکا طیاروں کی خرید کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی فرانس24 کے مطابق امارات اور فرانس کے درمیان جنگی طیاروں کے حوالے سے ہونے والا یہ معاہدہ اب تک کا سب سے بڑا بین الاقوامی معاہدہ ہے۔