کراچی کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہ کیا تو سڑکوں پر آئیں گے صدر چیمبر آف کامرس

ملکی برآمدات کا 52 فیصد کراچی کرتا ہے، کراچی کو اوون کرنے والا کوئی نہیں ہے، ادریس میمن

ملکی برآمدات کا 52 فیصد کراچی کرتا ہے، کراچی کو اوون کرنے والا کوئی نہیں ہے، ادریس میمن - فوٹو:فائل

اسلام آباد:
صدر چیمبر آف کامرس کراچی ادریس میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہ کیا تو سڑکوں پر آئیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ادریس میمن نے وفاقی وزیر آئی ٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک اب برداشت نہیں کریں گے، ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں کراچی پر توجہ دیں، کراچی ملکی ترقی کا انجن ہے۔


ادریس میمن نے کہا کہ دنیا چوتھے صنعتی انقلاب سے گزر رہا ہے جبکہ پاکستان کا نظام پرانی ٹیکنالوجی پر ہے، ملک میں 10 ہزار کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں، ملک کی برانڈ بینڈ کمیونٹی ساڑھے آٹھ کروڑ تک پہنچ گئی ہے، ایکسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ سے ووکیشنل سینٹر بنائے جائیں، کئی سرکاری عمارتیں خالی پڑی ہیں جہاں آئی ٹی پارکس بنائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے وفاقی وزیر سے کہا کہ آپ کراچی کے نمائندے ہیں، آپ شہر کے لیے کام کریں، پاشا کی آئی ایکسپورٹ پر مراعات دینے کی تجویز پر عمل ہے، ملکی برآمدات کا 52 فیصد کراچی کرتا ہے، وزیراعظم کے کراچی آنے کا وعدہ وفا نہیں ہورہا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ کراچی کو اوون کرنے والا کوئی نہیں ہے، حکومت وقت میں جو ہوگا اسے بلائیں گے، کراچی کا کاروبار میری ذمہ داری ہے، تنقید کروں گا، کراچی کا سیالکوٹ سے موازنہ کیا جاتا ہے، کراچی ہرناگہانی آفت ریونیو کے حوالے سے آگے رہتا ہے۔
Load Next Story