گھبرانے کی ضرورت نہیں مہنگائی کم ہوگی مشیر خزانہ کی عوام کو صبر کی تلقین

ڈالرز کی حقیقی قیمت 161 روپے ہونی چاہیے لیکن قیاس آرائیوں کی وجہ سے زیادہ ہوئی ہے، شوکت ترین


ویب ڈیسک December 03, 2021
ڈالرز کی حقیقی قیمت 161 روپے ہونی چاہیے لیکن قیاس آرائیوں کی وجہ سے زیادہ ہوئی ہے، شوکت ترین - فوٹو:فائل

LONDON: مشیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، مہنگائی کم ہوگی۔

مشیرخزانہ شوکت ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں تھوڑا صبر کریں، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ معیشت ترقی کر رہی ہے اور مضبوط ہوتی جا رہی ہے، اگلے ماہ سے افراط زر میں کمی شروع ہو جائے گی، تجارتی خسارہ بھی کم ہو جائے گا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ڈالرز کی حقیقی قیمت 161 روپے ہونی چاہیے لیکن قیاس آرائیوں کی وجہ سے زیادہ ہوئی ہے جو ٹھیک ہو جائے گی، ٹیکسٹائل سے ہٹ کر غیر روایتی شعبوں میں بھی برآمدات بڑھانا ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں