پشاور میں صحت کا انصاف مہم دوسرے مرحلے کیلیے سخت سیکیورٹی

موٹر سائیکل چلانے پر پابندی،ساڑھے 3 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی


Numainda Express February 09, 2014
پہلے مرحلے میں پشاور کی 45 ہائی رسک یونین کونسلوں میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سمیت دیگر متعدی امراض سے بچاؤ کے لیے ویکسین دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

صحت کاانصاف پروگرام کے تحت پشاورمیں بچوں کو9 متعددی امراض سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہوگا، سیکیورٹی انتظامات کے تحت موٹر سائیکل چلانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

مہم کا افتتاح لڑمہ میں صوبائی وزیر صحت شوکت یوسف زئی کریںگے۔ پہلے مرحلے میں پشاور کی 45 ہائی رسک یونین کونسلوں میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سمیت دیگر متعدی امراض سے بچاؤ کے لیے ویکسین دی جائے گی۔

 photo 9_zps62cfb580.jpg

صحت کا انصاف پروگرام کے حوالے سے رواں ماہ ہر اتوار کو ہائی رسک یونین کونسلوں میں باقاعدہ مہم چلائی جائے گی جبکہ آخری اتوارکو پورے ضلع میں مہم میں بچوں کو9 بیماریوں سے بچائو کیلیے ویکسین دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں