پشاور میں صحت کا انصاف مہم دوسرے مرحلے کیلیے سخت سیکیورٹی
موٹر سائیکل چلانے پر پابندی،ساڑھے 3 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی
صحت کاانصاف پروگرام کے تحت پشاورمیں بچوں کو9 متعددی امراض سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہوگا، سیکیورٹی انتظامات کے تحت موٹر سائیکل چلانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
مہم کا افتتاح لڑمہ میں صوبائی وزیر صحت شوکت یوسف زئی کریںگے۔ پہلے مرحلے میں پشاور کی 45 ہائی رسک یونین کونسلوں میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سمیت دیگر متعدی امراض سے بچاؤ کے لیے ویکسین دی جائے گی۔
صحت کا انصاف پروگرام کے حوالے سے رواں ماہ ہر اتوار کو ہائی رسک یونین کونسلوں میں باقاعدہ مہم چلائی جائے گی جبکہ آخری اتوارکو پورے ضلع میں مہم میں بچوں کو9 بیماریوں سے بچائو کیلیے ویکسین دی جائے گی۔