معین خان نے سرفراز احمد کی جگہ اپنے بیٹے کو لانے کی خواہش کا اظہار کردیا

معین خان نے کرکٹ ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ مقرر کرنے کی مخالفت کردی۔


Sports Reporter December 04, 2021
[فائل-فوٹو]

سابق ٹیسٹ کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ معین خان نے غیر ملکی کوچ مقرر کرنے کی مخالفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معین خان نے قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ کسی غیر ملکی کو مقرر کرنے کی پالیسی کی شدید مخالفت کی جبکہ اگلے ماہ شروع ہونے والے پی ایس ایل میں وکٹ کیپنگ کیلئے سرفراز احمد کی جگہ اپنے بیٹے اعظم خان کے انتخاب کی خواہش ظاہر کی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے سرفراز احمد ہمیشہ سے بیسٹ آپشن رہے ہیں۔ اچھی کارکردگی کے لیےسرفراز احمد کو اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنا پڑے گا۔ انہیں کئی بار اوپر نمبر پر بیٹنگ کرنے کا کہا۔

معین خان نے یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے پی ایس ایل میں اعظم خان وکٹ کیپنگ کریں۔ پی سی بی سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیر غور نہیں لارہا جبکہ اعظم خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پی سی بی کے پلانز کا حصہ ہیں۔ سرفراز احمد اگر چاہیں گے تو اعظم خان پی ایس ایل میں وکٹ کیپنگ کر سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں معین خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اب اچھا پرفارم کررہی ہے، ماضی کے برعکس اب اسٹریٹجیز بدل گئی ہیں۔ ٹی ٹوینٹی میں سرفراز کو اپنی پوزیشن تبدیل کرکے کھیلنے کی ضرورت ہے۔

معین خان نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پرفارمنس دیے بغیر کوئی بھی کم بیک نہیں کرسکتا،اب ہر کھلاڑی کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے۔ سسٹم کو نیچے سے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے. پاکستان کوچز کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے. اگر ایسے اقدامات جاری رہیں تو باہر سے کوچز لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں