رواں سال کا آخری سورج گرہن مکمل ہوگیا

سورج گرہن آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بحرالکاہل میں دیکھا گیا


ویب ڈیسک December 04, 2021
2021 کا مکمل سورج گرہن آج نمودار ہوگا لیکن پاکستان میں نظر نہیں آیا۔ فوٹو: نیشنل جیوگرافک

FAISALABAD: رواں سال کا آخری سورج گرہن آج مکمل ہوگیا تاہم یہ پاکستان میں نہیں دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی افریقہ،آسٹریلیا ،جنوبی امریکہ جبکہ بحیرہ اوقیانوس،بحرالکال ،اںٹارکٹیکا بحر ہند کے علاقوں میں آج سال 2021 کے آخری سورج گرہن دیکھا گیا۔

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ پر سورج کو گرہن لگنے کا عمل شروع ہوا اور 12 بجے مکمل ہوگیا جب کہ دوپہر دو بج کر 37 منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا۔

سورج گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین اور سورج کے درمیان چاند آجاتا ہے اور اس کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ یہ سورج گرہن اگرچہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا لیکن جنوبی نصف کرے (سدرن ہیمسفیئر) کے کئی ممالک میں نمایاں ہوگا۔

واضح رہے کہ مکمل سورج گرہن صرف انٹارکٹیکا میں ہی دیکھا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔