کراچی پولیس نے ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز کی گرفتاری ظاہر کردی

فہدعزیز قتل اقدام قتل سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،ایڈیشنل آئی جی کراچی۔ فوٹو: فائل

پولیس نے شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کیے جانےوالے دُلہا اور ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز کی گرفتاری ظاہر کردی۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق ایسٹ زون پولیس نے فہد عزیز کی گرفتاری ظاہر کی،فہدعزیز کو شاہ فیصل پل سے گرفتار کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کے مطابق فہد عزیز قتل،اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے،شاہد حیات نے شبہ ظاہر کیا کہ فہد عزیز ابراہیم حیدری میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ میں چار پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایڈیشنل آئی جی نے فہد عزیز کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story