کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا  احتجاج جاری

ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث مریض اوران کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔


ویب ڈیسک December 04, 2021
ینگ ڈاکٹرزنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے:فوٹو:فائل

LONDON: کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج مسلسل چھٹے روز بھی جاری ہے۔

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج نے مریضوں اوران کے اہل خانہ کوشدید اذیت اورمشکل میں مبتلا کردیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرزکے احتجاج کے باعث کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز مسلسل 6 روز سے بند ہیں۔

ینگ ڈاکٹرزنے گرفتارڈاکٹروں کی رہائی اوراسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں