ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط

سندھ رینجرز کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے،قائد ایم کیوایم


ویب ڈیسک February 09, 2014
آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیا گیا ہے،الطاف حسین ۔ فوٹو: فائل

ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط لکھ دیا۔

الطاف حسین کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سندھ حکومت نے پولیس میں ایم کیو ایم کے کارکنان کو قتل کرنے کے لیے قاتل دستے بھیج دیئے ہیں کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کی بھرپور حمایت کی مگر آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ہماری شکایتوں کے باوجود سندھ حکومت کوئی کارروائی نہیں کررہی ایم کیو ایم کے قائد نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ سندھ رینجرز کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |