سیالکوٹ واقعہ پر بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے وزیر اطلاعات

سیالکوٹ جیسے واقعات صرف 48 گھنٹے تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک December 04, 2021
سیالکوٹ جیسے واقعات صرف 48 گھنٹے تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے، فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پر بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہوگئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے۔



فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک اگلا واقعہ نہ ہو یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہ گئے، ‏ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے بہت توجہ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |