
انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات راجستھا میں 700 سال پرانے قلعے میں ہوں گی، اس کے لیے قلعے کو ایک ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھا کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایڈیشنل کلٹر سورج سنگھ نے اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا جس میں ہائی پروفائل شخصیات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ویڈنگ پلانر اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
Dresses from Falguni Shane Peacock being delivered at #KatrinaKaif's residence. We wonder why? 🤔😁#KatrinaKaif #VickyKaushal @KatKaifDaily @KatrinaKaifFB @KatrinaKaifCity @KatrinaKaifCafe @TeamOfKatrina pic.twitter.com/dLOgFOiJXy
— Pinkvilla (@pinkvilla) December 3, 2021
پنک ویلا نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف کے گھر پر قیمتیں کپڑوں کی ڈیلیوری کی جا رہی ہے۔ اسی طرح وکی کوشل کے گھر بھی ڈیزائنر کی جانب سے کپڑے بھیجے گئے ہیں۔
شادی کی تقریبات میں سے پہلی تقریب مہندی کی ہوگی جبکہ اس کے بعد سنگیت کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ شادی کی باقاعدہ تقریبات سے قبل کترینہ کیف اور وکی کوشل کورٹ میرج کریں گے۔
#KunalRawal outfits arrive for #VickyKaushal just a few days before his wedding 😍😍 #Groomtobe! #KatrinaKaif #VickyKatrinaWedding #VickyKaushal pic.twitter.com/3qCvBauyaK
— Pinkvilla (@pinkvilla) December 4, 2021
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔