کترینہ اور وکی کی شادی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئیں
کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا
QUETTA:
بالی وڈ کی 'بار بی ڈول' کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تیاریوں اور تقریبات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات راجستھا میں 700 سال پرانے قلعے میں ہوں گی، اس کے لیے قلعے کو ایک ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھا کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایڈیشنل کلٹر سورج سنگھ نے اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا جس میں ہائی پروفائل شخصیات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ویڈنگ پلانر اور پولیس حکام نے شرکت کی۔
پنک ویلا نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف کے گھر پر قیمتیں کپڑوں کی ڈیلیوری کی جا رہی ہے۔ اسی طرح وکی کوشل کے گھر بھی ڈیزائنر کی جانب سے کپڑے بھیجے گئے ہیں۔
شادی کی تقریبات میں سے پہلی تقریب مہندی کی ہوگی جبکہ اس کے بعد سنگیت کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ شادی کی باقاعدہ تقریبات سے قبل کترینہ کیف اور وکی کوشل کورٹ میرج کریں گے۔