سیالکوٹ واقعہ پر وزیراعظم کا سری لنکن صدر سے رابطہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی

سری لنکا کے صدر کو 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی، عمران خان


ویب ڈیسک December 04, 2021
سری لنکن کے صدر کو 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی، عمران خان - فوٹو:فائل

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے صدر سے رابطہ کر کے انہیں ملزمان کے خلاف تمام وسائل کے ساتھ مقدمہ چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج متحدہ عرب امارات میں موجود سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے بات کی، سیالکوٹ میں پریانتھا دیوادانہ کے لرزہ خیز قتل پر پاکستانی عوام کے لوگوں کے غم و غصے اور شرمندگی کا بتایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سری لنکن کے صدر کو 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی اور یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کے خلاف قانون کی پوری قوت کے ساتھ مقدمہ چلایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |