کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ہڑتال بارہویں روز میں داخل شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا

تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر دھرنا دیں گے، ملازمین

تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر دھرنا دیں گے، ملازمین ۔ فوٹو : فائل

کراچی:
کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ہڑتال بارہویں روز میں داخل ہوگئی جس کے باعث شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا۔


میٹرو پولیٹن کارپویشن ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال بارہویں روز میں داخل ہوگئی، تنخواہوں کی 2 ماہ سے عدم ادائیگی کے باعث ملازمین نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل روک دیا جس سے شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے، کچرے دان گندگی سے بھرگئے، بدبو اور تعفن اٹھنے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

احتجاج پر بیٹھے ملازمین نے کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر ہمارے مطالبات تسلیم کیے جائیں اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بچوں کے ہمراہ سڑکوں پر دھرنا دیں گے۔
Load Next Story