وزیر داخلہ اورسیکریٹری داخلہ انسانی حقوق کمیٹی میں طلب

پنجاب میں پولیس مقابلوںمیں اضافے، کراچی، بلوچستان میں ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار


Numainda Express September 11, 2012
پنجاب میں پولیس مقابلوںمیں اضافے، کراچی، بلوچستان میں ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار، فوٹو : فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے پنجاب میں پولیس مقابلوں میں اضافے۔

کراچی میں شہریوں کے قتل عام اور بلوچستان میں مسخ لاشوں کے ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے رکھنے والے افراد کوجان سے مارنے کارجحان انتہائی خطرناک ہے۔ کمیٹی کااجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر افراسیاب خٹک کی صدارت میں ہوا۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزیر داخلہ اورسیکریٹری داخلہ کوطلب کرلیاہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب خان بیگ نے کمیٹی میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران پنجاب میں 208 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 174 ملزم ہلاک' 60 زخمی اور 198 گرفتار ہوئے مقابلوں میں 5 عام شہری جاں بحق اور 12زخمی ہوئے ' 23پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

گلگت کی صورت حال سے متعلق سیکریٹری کوآرڈینشن کی رپورٹ پر چیئرمین کمیٹی افراسیاب خٹک اور سینیٹر میاں رضا ربانی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء الحق کے مارشل لاء میں ہم پر بھی ایسے مقدمات بنائے گئے تھے ۔ کمیٹی میں سندھ سے مبینہ طور پر ہجرت کرنیوالے سکھوںاورہندوئوں کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیاکہ کوئی بھی سکھ یا ہندو پاکستان سے ہجرت کرکے نہیں گیا۔ اجلاس میں 117 ہندو و سکھ یاتریوںکے دستخطوں سے بیان حلفی بھی پیش کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں