جہلم میں پکنک پر جانے والے طلبا کی دو گاڑیوں کے حادثوں میں 4 افراد جاں بحق
جی ٹی روڈ دینہ کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرگئی، عینی شاہدین
OAKLAND, CALIFORNIA:
تحصیل دینہ میں پکنک پر جانے والی طالبات کی گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 طالبات اور ایک خاتون ٹیچر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں جی روڈ پر لاہور سے مری جانے والی مسافر کوچ پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر جاگری، جس کے نتیجے میں دو طالبات سمیت ایک ٹیچر جانبحق اور 25 مسافر زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو دینہ اور جہلم سپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعے میں زخمی ہونے والے مسافروں نے نے بتایا کہ مسافر کوچ نجی اسکول کے طلباء کا ٹرپ لے کر لاہور سے مری جارہی تھی، جی ٹی روڈ دینہ کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر جاگری، حادثے میں دو طالبات اور ایک خاتون ٹیچر موقع پر دم توڑ گئی تھیں۔
دوسرا واقعہ جی ٹی روڈ منگلا بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے یونیورسٹی کی بس الٹ گئی، حادثے میں ایک طالبعلم جانبحق اور 9 طلباء شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کردیا، جہاں دو طلباء کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ریسکیو کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا مطالعاتی دورے پر لاہور سے مری جا رہے تھے، کہ ان کی بس اسی مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جہاں پہلا واقعہ پیش آیا تھا، اور 3 افراد جاں بحق ہوئے۔