فٹبال ورلڈ کپ 2022
13ممالک نے شرکت یقینی بنالی۔
NEW DELHI:
فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ آئندہ برس قطر میں سجایا جائے گا، 32 نشستوں کے لیے دنیا بھر میں کوالیفائنگ مرحلہ جارہا ہے، اب تک 13 ملکوں نے شرکت کا پروانہ حاصل کرلیا، یورپ سے 10 جبکہ جنوبی امریکہ سے 2 ملکوں نے رسائی یقینی بنائی جبکہ بطور میزبان قطر کی شرکت پر کوئی سوالیہ نشان نہیں۔
یورپ سے باقی ماندہ 3 نشستوں کے لیے اب پلے آف میچز آئندہ برس24 اور 29 مارچ کو کھیلے جائیں گے، ان کے لیے 10 گروپ کی رنرز اپ اور 2 نیشنز لیگ کے ٹاپ 2 سائیڈز کو شامل کیا گیا ہے، آسٹریا اور جمہوریہ چیک کو ان کی نیشنز لیگ پرفارمنس کی بنیاد پر اس مرحلے میں موقع فراہم کیا گیا ہے، پلے آف میں شامل 12 ٹیموں کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ کی 4ٹیمیں ناک آؤٹ کی بنیاد پر ٹکرائیں گی، جس میں ابتدائی میچز کے بعد کامیاب ہونے والی ٹیمیں پھر باہمی طور پر مقابل آئیں گی۔
ڈراز کی ترتیب کوالیفائنگ راؤنڈ پوائنٹس پر کی گئی ہے. " اے " گروپ کے سیمی فائنلز میں اسکاٹ لینڈ کا سامنا یوکرین جبکہ ویلز کا ٹاکرا آسٹریا سے ہوگا، گروپ " بی " کے سیمی فائنلزمیں روس کا مقابلہ پولینڈ جبکہ سوئیڈن کا جمہوریہ چیک سے ہوگا، گروپ " سی " میں اٹلی کو نارتھ مقدونیہ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ پرتگال کی ٹیم ترکی سے نبرد آزما ہوگی، سیمی فائنلز میچز جمعرات 24 مارچ 2022 کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنلز منگل 29 مارچ کو شیڈول ہیں۔
یورپیئن کوالیفائنگ سے اب تک سابق چیئرمین جرمنی، ڈنمارک، بیلجیئم، فرانس، کروشیا، اسپین، سربیا، انگلینڈ، سوئٹزرلینڈ اور نیدرلینڈز نے کوالیفائی کرلیاہے، جنوبی امریکا سے برازیل اور ارجنٹائن نے شرکت یقینی بنالی،2019 سے شروع ہونے والا کوالیفائنگ مرحلہ کورونا وبا سے شدید متاثر رہا ہے، میچز کے شیڈول کو اس عالمی وبا کے سبب کئی بار ترتیب دیا گیا ہے، جنوبی امریکا ( کونمیبل ) کو 4 براہ راست انٹری ملے گی جبکہ ایک ٹیم براعظمی پلے آف میں قسمت آزماسکتی ہے۔
اب تک برازیل اور ارجنٹائن نے قطر کا ٹکٹ پالیا، 10 ٹیموں کے گروپ میں ہر ملک کو ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کوالیفائنگ میچز کھیلنے ہیں، ابتدائی 4 راؤنڈز مارچ اور ستمبر 2020 میں ہونا تھے لیکن انھیں کورونا کے سبب ملتوی کرنا پڑا تھا اور آخرکار اس کا آغاز اکتوبر 2020 میں ہوسکا، مارچ 2021 میں 2 طے شدہ راؤنڈز پھر ملتوی ہوئے دو راؤنڈ میچز جون 2021 میں کوپا امریکا سے قبل منعقد کیے گئے۔
اس کے علاوہ جنوری 2022 میں اضافی انٹرنیشنل وقفہ بھی دیا جارہا ہے، تاکہ کوالیفائنگ میچز کو مکمل کیا جاسکے، برازیل نے 11 نومبر 2021 کو اس گروپ سے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز پایا اور اس کے 5 یوم بعد ارجنٹائن نے بھی شرکت کا پروانہ حاصل کرلیا۔
ایشیا سے بھی 4 ٹیموں کو براہ راست ورلڈکپ میں انٹری ملے گی جبکہ ایک کو براعظمی پلے آف میں موقع مل پائے گا، راؤنڈ ون جون 2019 میں مکمل ہوچکا تھا، گوام، منگولیا، مشرقی تیمور، بنگلہ دیش اور کمبوڈیا نے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی، دوسرے مرحلے میں 34 ایشین ملکوں کو ابتدائی مرحلے کی 6 ٹیموں نے جوائن کرلیا، شریک ٹیموں کو 5، 5 کے 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا، یہ مرحلہ 31مئی سے 15 جون 2021 کو مکمل کیا جاناتھا، 7 گروپ ونر جبکہ آٹھواں قطر اور 5 بہترین رنر اپ سائیڈز نے پیش قدمی جاری رکھی۔
راؤنڈ 3 میں پہنچنے والی 12 ٹیموں کو 6، 6 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، اس میں گروپ ونر اور رنر اپ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرپائیں گی، گروپ " اے " میں ایران، جنوبی کوریا، متحدہ عرب امارات، عراق، شام اور لبنان جبکہ گروپ " بی " کو جاپان، اسٹریلیا، سعودی عرب، چین، عمان اور ویتنام شامل ہیں، اس راؤنڈ کے باقی میچز آئندہ برس جنوری سے مارچ میں ہوں گے، راؤنڈ 4 میں شیڈول پلے آف میچزآئندہ برس مئی یا جون میں ہوں گے، اس کا فاتح جنوبی امریکن ٹیم سے براعظمی پلے آف میں مقابل ہوگا۔