جونیئر ورلڈکپ پاکستان ہاکی ٹیم کے سفرکا 11 ویں پوزیشن پر اختتام

ٹیم 7 دسمبر کو وطن واپس پہنچے گی۔


Express News December 05, 2021
ٹیم 7 دسمبر کو وطن واپس پہنچے گی۔ فوٹو:فائل

KARACHI, PAKISTAN: جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سفر کا 11ویں پوزیشن پر اختتام ہوگیا۔

بھوبنیشور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے آخری میچ میں پولینڈ کو 0-5 سے مات دے کر 11 ویں پوزیشن پر اختتام کیا، ٹیم 7 دسمبر کو وطن واپس پہنچے گی۔

اختتامی پوزیشنز کے میچ میں رضوان علی نے تیز رفتار ڈریگ فلک کے ذریعے 2 گول کیے۔کپتان رانا وحید، معین شکیل اور غماد انجم نے ایک، ایک گول بنایا۔ میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔