وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا افتتاح کریں گے اسد عمر

گرین لائن منصوبہ 2017 میں مکمل ہونا تھا تاہم 4 سال کی تاخیر کے بعد اب رواں ماہ عوام کے لیے آپریشنل ہوگا


ویب ڈیسک December 05, 2021
گرین لائن منصوبہ 2017 میں مکمل ہونا تھا تاہم 4 سال کی تاخیر کے بعد اب عوام کے لیے آپریشنل ہوگا

LONDON: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا افتتاح 10 دسمبر کوہوگا، وزیراعظم عمران خان کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام کا افتتاح کریں گے۔



اس سے قبل اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاءاللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں مزید 40 گرین بسیں کراچی پہنچ گئی تھیں جس کے بعد اب کراچی میں آنے والی گرین بسوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔

گرین بسیں لاہور، راولپنڈی اور پشاور کی بسوں سے زیادہ جدید؛

کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔

18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |