بینظیر قتل کیسایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی
یہی صورتحال رہی تومیں مقدمے کی پیروی کیلیے عدالت میں پیش ہونے سے گریز کروں گا،پراسکیوٹر
سابق وزیراعظم بینظیرقتل کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر چوہدری اظہرنے اپنی سیکیورٹی پر مامورپنجاب پولیس کے اہلکاروں کوبغیربتائے واپس لینے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہی صورتحال رہی تومیں مقدمے کی پیروی کیلیے عدالت میں پیش ہونے سے گریز کروں گا۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کی ہدایت پرسیکیورٹی فراہم کی گئی تھی وہ واپس لے لی گئی جبکہ اس بارے میں وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں میری رہائش گاہ پر 4 پولیس اہلکار تعینات تھے،ان میں سے تین اہلکاروں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا جبکہ سیالکوٹ سے عدالت پہنچنے کیلیے جو سیکیورٹی اہلکاردیے گئے تھے وہ بھی بغیروجہ بتائے واپس لے لیے گئے۔